21 ستمبر 2014 - 17:12
عراق: مقدادیہ میں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک

عراق کے صوبے دیالہ کے شہر مقدادیہ کے شمال میں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے دیالہ میں ایک فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی فضائیہ نے مقدادیہ شہر کے شمال میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس شہر میں دہشتگرد داعش کاسرغنہ ابوغزوان العراقی اپنےدوساتھیوں سمیت ہلاک ہوگيا۔ اس فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کے سرغنہ کے ساتھ ہلاک ہونے والے ساتھی ایک عرب ملک کے باشندے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق داعش کا سرغنہ ابو غزوان تکریت شہر میں فدائیان صدام نامی دہشتگرد گروہ کا بھی سرغنہ رہ چکا ہے اور ان دنوں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے ساتھ کام کررہا تھا۔دوسری جانب عراق میں دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری ہے اور عراقی فوج اس ملک کے عوام اور قبائل کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنارہی ہے اور عراق میں کئی علاقوں سے دہشتگرد پسپائی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲